Breaking News
recent

ترک صدر نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا



 تخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 14 مئی کو پوری قوم  صدر اور اراکین پارلیمان کے انتخابات کیلئے ووٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ تاریخ سے تھوڑا قبل کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 18 جون سے یونیورسٹیوں کے امتحانات شروع ہوں گے، اس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں اور  حج کے سفر کی تیاریاں شروع ہو جائیں گے۔

اس سے قبل ایک سرکاری فرمان میں کہا گیا تھا کہ اپنے علاقوں سے دوسرے شہروں میں منتقل ہونے والے  زلزلہ متاثرین کا ووٹ کا حق برقرار رہے گا اور وہ جہاں موجود ہیں وہیں سے اپنا ووٹ دے پائیں گے۔

اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم کا محور زلزلہ متاثرین کی بحالی پر ہوگا جبکہ مہم کے دوران موسیقی کا استعمال نہیں کیا جائے گا، ان کی پارٹی کے تمام نامزد امیدوار زلزلہ متاثرین کیلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب چند روز قبل حزب اختلاف کی 6 پارٹیوں کے اتحاد کی جانب سے کمال قلیچ دار اوغلو کو رجب طیب اردوان کے مقابلے میں اپنا مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے الیکشن گزشتہ ایک صدی کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز انتخابات ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے باعث 47 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 6 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا تھا

Abdullah Naveed

Abdullah Naveed

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.